ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مصر:گرجا گھروں پرحملوں کے 7 مشتبہ منصوبہ ساز ہلاک

مصر:گرجا گھروں پرحملوں کے 7 مشتبہ منصوبہ ساز ہلاک

Tue, 11 Apr 2017 18:06:50    S.O. News Service

قاہرہ،11اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مصری وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے عیسائی برادری کی عبادت گاہوں پر دہشت گردانہ حملوں کی سازش تیار کرنے میں سرگرم سات مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ مصری وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کی جنوبی گورنری اسیوط سے دہشت گرد تنظیم ’داعش‘ کی فکر اپنانے والے متعدد ملزمان کی موجودگی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسیوط کے پہاڑی علاقوں میں مشتبہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پتا چلانے کے بعد ان پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سیکم سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے شدت پسند مصر میں عیسائی شہریوں اور گرجا گھروں میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔بیان کے مطابق شدت پسند ملک میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کیتحت بارود اور دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں بھی مصروف تھے۔دہشت گردوں کے قبضے سے خود کار رائفلیں، بارود، گولیاں، ایک موٹرسائیکل، داعش کا لٹریچر اور متعدد دیگر اشیاء قبضے میں لی گئی ہیں۔
 


Share: